پنجاب ٹیچرز یونین کی عمران خان کووزیراعظم اور چوہدری پرویز الٰہی کوا سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:04

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ پنجاب وفاق اور صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بالخصوص چوہدری پرویز الٰہی کا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونا اساتذہ برادری کیلئے نیک شگون ہے ،انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اساتذہ کے معاشی وقار کو بہتر بنایاجس سے اساتذہ برادری انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں آئندہ تعلیمی میدان میں اصلاحات کرنے سے قبل اساتذہ سے مشاورت کرے گی تاکہ پاکستان میں شرح خواندگی کا100% ہدف حاصل کیا جاسکے،اساتذہ پنجاب عمران خان کو بطور وزیراعظم اور چوہدری پرویز الٰہی کو بطور سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں