شادی بیاہ کے پروگرامز کی چیکنگ، ون ڈش اور اوقات کار پر عملدرآمد کروایا جا ئے،حید ر عباس وٹو

ہفتہ 18 اگست 2018 23:07

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اے سی( کینٹ) حید ر عباس وٹو نے بیدیاں روڈ پر واقع شادی ہالز پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

اے سی (کینٹ) نے شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کو چیک کیا۔ چیکنگ کے دوران ون ڈش اور اوقات کار کی کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے ہدایت کی کہ شادی بیاہ کے پروگرامز کی چیکنگ اور ون ڈش اور اوقات کار پر عملدرآمد کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں