پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، نشے کے علا ج کاغیر معیاری ہسپتال سیل،29عطائیوں کے کاروبار بھی سربمہر کر دئیے

ہفتہ 18 اگست 2018 23:37

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات کے علاج وبحالی کے غیر معیاری ہسپتال کوگزشتہ روز سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹائون میں واقع غیر معیار ی شاف ہسپتال چلایا جارہاتھا ۔کمیشن کی سربراہی میں پولیس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ہسپتال کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے اسے سربمہر کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

مزید برآںعطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز29عطائیوں کے اڈے بندکر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،منڈی بہائوالدین،فیصل آباد،پاکپتن اور سرگودھا میں113علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور29عطائیت کے مراکزکو سیل کر دیا گیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق32عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ سب سے زیادہ 11اڈے سرگودھا میں بند کیے گئے جبکہ لاہور اور فیصل آباد ہر ایک میں پانچ،منڈی بہائوالدین اور پاکپتن ہر ایک میں چار کاروبار بند کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں