شہباز شریف (آج)نیب کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کروائیں گے

نیب پنجاب نے صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں ذاتی حیثیت ‘دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئیطلب کر رکھا ہے

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کے طلب کرنے پر (آج)آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئی(آج ) 20 اگست کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں