وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب‘سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اراکین کیلئے ناشتے کا اہتمام

ناشتے میں پائے‘ لسی‘ حلوہ پوری‘ نان چنے سمیت دیگر لوازمات شامل

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل اراکین کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل جس میں پنجاب کی حکمرانی کا فیصلہ ہونا تھا اراکین کیلئے سپیکر کی جانب سے لنگر پانی کا بندوبست کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے صوبائی اسمبلی ارکان کے لیے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ناشتے میں پائے، لسی، حلوہ پوری، نان چنے سمیت دیگر لوازمات شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں