عیدالاضحی پر 300سے زائدجانورقربان کئے جائینگے ‘ڈاکٹرراغب نعیمی

قربانی کی کھال کاسب سے صحیح ترین مصرف مدارس دینیہ اورغریب وفقراء ہیں ‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 19 اگست 2018 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جامعہ نعیمیہ میںامسال300سے زائدجانورقربان کئے جائیں گے جن میں گائے،بیل اوراونٹ شامل ہیں،اجتماعی قربانی کاعمل 3روز تک جاری رہے گا۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں انتظامی کمیٹیوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قربانی کی کھال کاسب سے صحیح ترین مصرف مدارس دینیہ اورغریب وفقراء ہیں۔دین متین کی ترویج واشاعت میں70سالوں سے مصروف عمل جامعہ نعیمیہ کیلئے قربانی کی کھالیں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو،جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ ،مسکین پورہ سٹاپ،بٹ چوک تاجپورہ سکیم، فتخ گڑھ مین بازار ، جامعہ مسجد اکبرچوک لال پل،پیرا گون سٹی گیٹ نمبر2،جامعہ مسجد چوک دالگراں میںجمع کرائی سکتی ہیں نیز042-36306592 پرفون کرکے بھی قربانی کی کھالیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے ، عیدقربان مسلمانوںکے لئے ناصرف منفردحیثیت کی حامل ہے،بلکہ اسلامی اقداراورروایات کی عکاس بھی کرتی ہے۔عیدقربان کی خوشیوں میںمعاشرے کے محروم طبقات کوشامل کرنا ہمارا اخلاقی اوردینی فریضہ ہے،شہری قربانی کی کھال کسی ایسی تنظیم کونہ دیں جس حکومت کالعدم قراردے چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں