لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے معروف بزنسمین محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کر دیا

اتوار 19 اگست 2018 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے معروف بزنسمین و بغدادی ریسٹورینٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کر دیا ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک پروقار تقریب کے دوران لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور کی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،تقریب کے شرکاء نے محمد عباس کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کی ٹیم میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد عباس لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین کے عہدے پر رہتے ہوئے تاجر برادری کی بھرپور نمائیندگی کریں گے اور تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حل کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں