لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے معروف بزنس مین محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کر دیا

اتوار 19 اگست 2018 16:00

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے معروف بزنس مین محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کر دیا ۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک پروقار تقریب کے دوران لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور کی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،تقریب کے شرکاء نے محمد عباس کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کی ٹیم میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد عباس لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین کے عہدے پر رہتے ہوئے تاجر برادری کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حل کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں