تحریک انصاف نے ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیا،ڈاکٹر مراد راس

اتوار 19 اگست 2018 18:00

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیا، تحریک انصاف کی حکومت ایسا نظام رائج کرے گی جس میں انتخابات میں عام آدمی حصہ لے اور ایسے لوگ حکومت میں آئیں جو ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لئے سردار عثمان بزدار کلا انتخاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد اسمبلی احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہوں نے پنجاب کے عوام کو تبدیلی کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ اب پنجاب کے وسائل صرف لاہور پر خرچ ہونے کی بجائے پورے پنجاب میں لگائے جائیں گے تاکہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے احساسِ محرومی کا شکار نہ ہوں کیو نکہ ماضی میں حکمرانوں نے چند لوگوں کو نوازنے کیلئے دیگر شہروں اور عوام کے حقوق صلب کئے جس سے پنجاب کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں