لبا رڈاپنی مدد آپ کے تحت خصوصی افراد کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے ،محمد پرویز ملک،محمد سعید خان

اتوار 19 اگست 2018 18:00

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں)لبارڈ(کے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور سیکریٹری جنرل محمد سعید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے معاشرے کے ہر رکن کو اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہ اگست۔آزادی اور قائداعظم کے افکار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک اور محمد سعید خان نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے ہر پاکستانی شہری کو آگے آنا اور اپنا بہترین کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہترین وسائل سے مالامال ہے، اس کی جغرافیائی حیثیت مثالی ہے ، ان کی بدولت پاکستان عالمی سطح پر معاشی لیڈر کا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد پرویز ملک اور سعید خان نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کی ضرورت پر خاص زور دیتے ہوئے کہا کہ عام افراد کی نسبت خصوصی افراد زیادہ صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں مگر توجہ اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے یہ کسمپرسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں اپنی مدد آپ کے تحت خصوصی افراد کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے اور انہیں تعلیم و تربیت اور روزگار کی فراہمی سمیت دیگر بہت سی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ کسی پر بوجھ بننے کے بجائے عام افراد کی طرح بہترین زندگی گزار سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں