سردار عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پنجاب کے عوام کیلئے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصاف عوام کو اس قدر ریلیف بہم پہنچائے گی کہ عوام کسی اور پارٹی کو منتخب کرنے کا سوچے گی ہی نہیں‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پنجاب کے عوام کے لئے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے تحریک انصاف عوام کو اس قدر ریلیف بہم پہنچائے گی کہ اس کے بعد عوام کسی اور پارٹی کو منتخب کرنے کا سوچے گی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ سہیل رانا نے کہاکہ پنجاب کے عوام کا مستقبل تحریک انصاف کی طرح روشن ہے تحریک انصاف تعلیم، صحت اور امن و امان پر خصوصی توجہ دے گی اور پنجاب کو مثالی صوبہ بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی ہے اقتدار کی باریاں لگانے والوں کا دور ختم ہو چکا عوام نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں