سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وطن واپس چلے گئے ،پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی،سدھو

اتوار 19 اگست 2018 19:30

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے آنے والے سابق بھارتی کرکٹر و صوبائی وزیر نوجوت سنگھ سدھو اپنے وطن بھارت واپس چلئے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹر نوجود سنگھ کو سینیٹر فیصل جاوید نے الوداع کیا اور وہ بذریعہ واہگہ بارڈر واپس روانہ ہوئے، سدھو نے لاہور کے علاقے ٹیکسالی سے 2 جوڑی کوہاٹی چپلیں خریدیں جو سفید اور سلور رنگ کی تھیں، یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے پیار لے کر آیا تھا اور وہ سود سمیت واپس لے کر جارہا ہوں،جتنی محبت لایا تھا اس سے سو گناہ زیادہ لے کر جارہا ہوں ، پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی، اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے کیونکہ دونوں ملکوں سمیت دینا بھر کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ، جس پر نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ونر کے درمیان میچ اچھا آئیڈیا ہے،نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا اعزاز سمجھتا ہوں کیوں کہ یہ تاریخی تھی، عمران خان کا ویژن واضح ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی جس کی ہم سب کو ضرورت ہے اور یہ ایک مثبت تبدیلی ہے، بھارت کو ایک قدم بڑھانا چاہیے تاکہ وہاں سے دو قدم بڑھائے جائیں،عمران خان اپنی تقریر میں کہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم بڑھائے پاکستان دو قدم بڑھائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ 'الیکشن اگلے الیکشن کے لیے نہیں لڑے جاتے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے لڑے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے مستقبل میں امن ہو اس سے بہتر کچھ نہیں،سدھو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین دوستی کے رشتے مضبوط ہونے چاہئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں