پنجاب اسمبلی کے اجلاس میںتوہین رسالت پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر پاس،ہالینڈ کے ملعون گیرٹ وائلڈرز اور ہالینڈ کی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 19 اگست 2018 20:20

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے متفقہ طور پر توہین رسالت پر مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر پاس کر لیا گیا ۔قرارداد حکومتی رکن عمار یاسر‘میاں شفیع محمد اور اپوزیشن رکن کنول پرویز نے پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حضرت محمدؐکی حرمت اور ناموس پر ہم سب مسلمان قربان ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ْ اللہ تعالی نے آپ ؐکو دو جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ،ْ آپؐکی بدولت امت بخشی جائے گی ،ْ آپؐ کی زندگی نہ صرف مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے بلکہ ہر انسان کوزندگی گزارنے کے لئے بہترین اصول وضع کرتی ہے ،ْ آپؐ کی سیرت پر عالموں کے الفاظ اور قلموں کی روشنائیاں ختم ہو گئیں لیکن تعریف اور توصیف کا حق نہیں ادا ہو سکتا،عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ کی حفاظت ہم سب مسلمانوں کی اولین ذمہ داری اور وقت کی اہم ضرورت ہے، کفر کی دنیا اسلام اور مسلمانوں سے خوف زدہ ہے ،ْ جس کی وجہ سے حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخیاں کی جاتی ہیں ،ْ حالیہ دنوں میں ہالینڈ کے ملعون سیاستدان گیرٹوائلڈرز نے شیطانی منصوبے کے تحت آپؐکے خلاف گستاخانہ مواد پر مبنی نمائش کا اعلان کیا ہے ،ْ اس مذموم حرکت اور اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے ،ْ ہر مسلمان اس کی تکلیف اور درد محسوس کرتا ہے، بلاشبہ یہ حرکت عالمی امن کے خلاف ایک سازش ہے،پاکستان میںہر شخص حضرت محمد ؐکی ناموس پر حملہ آور ہونے پر سراپا احتجاج ہے ، پاکستان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ہالینڈ کے ملعون گیرٹ وائلڈرز اور ہالینڈ کی حکومت کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام مسلمانوں سے رابطہ کیا جائے اور مشترکہ طور پر ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیںاور ہالینڈ کی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ ملعون گیرٹ وائلڈرز کے خلاف بین الاقوامی امن کو تباہ کرنے کا کیس بنا کر سزا دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں