پی ٹی آئی رہنما شاہد سعید کی جانب سے عمران خان کے وزیر اعظم ، عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجا ب منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی

اتوار 19 اگست 2018 23:20

لاہور۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہد سعید نے این اے 126کے علاقہ شام نگر میں کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کے وزیر اعظم اور عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجا ب بننے پر شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈا لے گئے۔

(جاری ہے)

شاہد سعید نے اس موقع پرکہا کہ جس طرح ہم سب نے مل کر عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنایا ہے اسی طرح ہمیں محنت سے ان کے وعدوں کو نبھانے کیلئے ان کا ساتھ دینا ہے جوقوم سے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے لوگوںکو یقین دلایا تھا کہ عمران خان وزیرا عظم بنیں گے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا، کرپشن کا خاتمہ ہوگا، روز گار کے مواقع، بے گھروں کو گھر ملیں گے، ملک میں ڈیم بنیںگے، ہمارے بچوں کو مساوی تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قرضے اتریں گے تو پاکستان روپے کی قدر میں اضافہ ہو گاجس سے مہنگائی کا خاتمہ ہو جا ئے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں