پبلک مقامات پرقربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی عائد

پیر 20 اگست 2018 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے پبلک مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت یہ پابندی 22اگست تا 28اگست مزید کسی ترمیم تک لاگو رہے گی۔محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں