بٹیر کے غیر قانونی شکار اور فالکن کی نیٹنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنیکی ہدایت

محکمہ وائلڈ لائف نے فالکن کی نیٹنگ پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

پیر 20 اگست 2018 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے صوبہ بھر میںبٹیر کے غیر قانونی شکار اور فالکن کی نیٹنگ کی روک تھام کیلئے ریجنل افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں اقدامات کرنے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کرد ی ہیں ۔اس حوالے سے جاری مراسلے میں ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس نے فیلڈ افسران اور اہلکاروں کو بٹیر کی قانونی نیٹنگ کی موثر نگرانی یقینی بنانے اور غیر قانونی شکار میں ملوث میں شکاریوں کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کاحکم دیاہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے حکومت پاکستان نے پنجاب میں 2006ء سے بحری ، چرگ او ر لگڑ سمیت فالکن کی تمام اقسام کی نیٹنگ اور برآمد پر پابندی عائد کررکھی ہے لہذا فیلڈ افسران اپنے علاقوں میں فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

مزید براں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مرکزی دفتر نے بٹیر اور فالکن کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے صوبائی سطح پربھی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو اچانک چھاپے مار کر اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی اور احکامات پر عدم عملدرآمد اور غیرقانونی شکارکی شکایت پر متعلقہ افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں