نومنتخب وزیر اعظم کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں، میاں مقصود احمد

پیر 20 اگست 2018 17:36

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے،سادگی اختیارکرنے اور ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے عمران خان کے قوم سے خطاب کاخیر مقدم کرتے ہیں،اگر نومنتخب وزیر اعظم نے اپنے اس عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا تو اسے قومی سطح پر پذیرائی ملے گی،ہم ہرحکومتی اچھے اقدام کو سراہیں گے اورخرابی پر حکمرانوں کو توجہ دلاتے رہیں گے،یہی ایک اچھی اپوزیشن کا تعمیری کردار ہوتا ہے، دعوئوں اور وعدوں کوپوراکرنے کا وقت آگیا ہے،انہوں نے کہاکہ چہروں کی تبدیلی سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی اس کے لیے ضروری ہے کہ جومنشور پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل دیاتھا اس پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، عوامی توقعات بہت بڑھ چکی ہیں، مسائل اور مشکلات سے نکلنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن سے پاک اوردیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے، جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کی تحریک پہلے سے ہی چلا رہی ہے،کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات کے سلسلے میں جماعت اسلامی حکومت سے بھرپورتعاون کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں