ڈورے مون کارٹون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 20 اگست 2018 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈورے مون کارٹون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے گھروں میں اردو کی بجائے ہندی زبان بولنا شروع ہو گئے ہیں جو ہمارے ملک کے رسوم و رواج کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

اس سے بچوں کی نشونما پر منفی اثرات پڑھ رہے ہیں۔ڈورے مون تصوراتی اور جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس سے بچے بے حد متاثر ہو رہے ہیں ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت اور پیمراء سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر ہندی کارٹون اور ڈورے مون پر پابندی لگائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں