سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر خاتون کی بچوں کے ساتھ خود سوزی کی کوشش

پیر 20 اگست 2018 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ایک خاتون نے اپنے معصوم بچوں کے ساتھ خود سوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی ستائی خاتون نے اپنی شیر خوار بچی اور کمسن بیٹے کے ساتھ خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر پرانی انارکلی تھانہ منتقل کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں