ضلعی انتظامیہ لاہور نے عید کے ایام میں 245تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دیدی

تعین کردہ مقام کے علاوہ کھالیں کسی دوسرے مقام سے اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی ،اجازت نامہ کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے پر سخت کاروائی ہو گی‘ ڈی سی لاہور

پیر 20 اگست 2018 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عید کے ایام میں مجموعی طور پر 245تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ تنظیموںو این جی اوز کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں و این جی اوز کو اجازت سخت سکرونٹی کے بعد دی گئی اور سکرونٹی میں ضلعی انتظامیہ و قانون ی نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اجازت نامہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیموں و این جی اوز کو صرف سڑکوں پر کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے اورکچھ تنظیموں و مدارس کو صرف تنظیموں و مدارس کی بلڈنگ میں کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر تنظیم و این جی او کے اجازت نامہ میں کھالیں اکٹھی کرنے کے مقامات کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعین کردہ مقام کے علاوہ کھالیں کسی دوسرے مقام سے اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی اوراجازت نامہ کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے پر سخت کاروائی ہو گی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں زون کی سطح پرا نفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہوں گی اورغیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے پر مقدمات درج کروائے جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں