تعلیمی بورڈ لاہور نے جماعت نہم سالانہ 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ‘کامیابی کا تناسب 50.19فیصد رہا

پیر 20 اگست 2018 19:59

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، امتحان میں 258447 طالب علموں نے حصہ لیا اور129719 امیدوار کامیاب رہے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 50.

(جاری ہے)

19فیصد رہا، چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالب علموں کے تعلیمی معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے کیونکہ یہ بچے ’’ ہونہار برِواکے چکنے چکنے پات‘‘کے مصداق ہیں، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل اور سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس بھی موجود تھے، دریں اثنا تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں