گستاخ خاکوں کیخلاف نیلا گنبد تا اسمبلی ہال تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی نکالنے کا اعلان

ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوتﷺ ،9 ستمبر کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جائیگا،مجلس تحفظ ختم نبوت

پیر 20 اگست 2018 19:59

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے عہدیداران و علماء کرام کااجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں وفاق المدارس لاہور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا مفتی عزیز الرحمن کی صدارت میں ہوا جبکہ مہمان خصوصی جے یو آئی کے قا ئمقام مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان تھے، اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا عبدالنعیم ،علامہ محمدممتازاعوان،مقاری ظہور الحق،مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقار،مولانا عبیدالرحمن معاویہ،مولانا پیر زبیر جمیل ودیگر علماء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 7ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کا منکرین ختم نبوت، فتنہ قادیانیت کو آئینی طورپر غیرمسلم اقلیت قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائیگا، جس کے تحت لاہور سمیت پورے ملک میں حسب سابق تحفظ ختم نبوت کے عنوان پرمختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا، جبکہ ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کیخلاف ملک بھر میں احتجاج اور یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائیگا اور اس روز ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میںمرکزی جامع نیلا گنبد (انارکلی)سے مال روڈ پنجاب اسمبلی تک ایک بھرپور فقیدالمثال تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی جائیگی جسمیں ہزاروں غیور مسلمان شرکت کرینگے ، ریلی سے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مرکزی دینی وسیاسی قیادت ۱ورممبران پارلیمنٹ خطاب کرینگے، مزید براں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی اور جمعةالمبارک کے اجتماعات پر ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں علماء و خطباء گستاخانہ شیطانی نمائش کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام سے مذمتی قراردادیں پاس کرائینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں