عیدالضحیٰ کی تعطیلات کے دوران لیسکوکا آپریشنل سٹاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دفاتر میں موجود رہے گا‘چیف ایگزیکٹو لیسکو

پیر 20 اگست 2018 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کی خصوصی ٹیمیں عید الضحیٰ پر بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہیں گی۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو ہیڈ آفس میں عید الضحیٰ کے حوالے سے ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی۔

چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن چوہدری محمد امین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق عید الضحیٰ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر تمام ایس ایز اور ایکسئینز اپنے اپنے سرکلز میںمانیٹرنگ کریں گے جبکہ ایس ڈی اوز سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فی الفور نمٹنے کے لیئے اپنے اپنے دفاتر میں موجود گی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

کسی بھی ایمرجنسی سے بروقت نمٹنے کے لئے ایکسئن PDC کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا ہے جو بجلی فراہمی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے فیلڈ سٹورمنیجرز کو ہدایت جاری کی کہ تمام ڈویژنز کو اضافی ٹرانسفارمرز مہیا کر نے ٹر انسفارمر ٹرالیوں کی موجودگی اور کمپلینٹ دفاتر میںمٹیریل کے دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ تمام افسران اور عملہ اپنی دستیابی کو یقینی بنائیںتاکہ بجلی کے کسی بھی ہنگامی مسائل کو فی الفور حل کیا جا سکے۔لیسکو صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال میںاپنے علاقے کے شکایات دفاتر کے علاوہ 042-99205461، 042-99205464،0320-0520888پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ لیسکو کی ہیلپ لائن 118 یا 8118پر ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں