لاہور،وزیر اعظم قوم کی امیدوں کے محور بن ثابت ہونگے،شنیلا روت

عمران خان کی 22سالہ جدوجہد سے 35 سالہ سیاسی مک مکا کی سیاست کا خاتمہ اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوئے ہیں،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف

پیر 20 اگست 2018 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلا روت نے کہا ہے کہ عمران خان کی 22سالہ جدوجہد سے 35 سالہ سیاسی مک مکا کی سیاست کا خاتمہ اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی اور جو وعدے عوام سے کیے ان کو پورا کرینگے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سے عوام کی امیدیں بڑھ گئی ہیں عمران خان قوم کی امیدوں کے محور بن ثابت ہونگے اور ایک ایک وعدہ کی پاسداری کو بھی یقینی بنائیں گے ترقی،خوشحالی، ملکی خودمختاری سمیت دیگر پلان اور پالیسیوں پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائیگا اور سیاست میں ایسی خوشگوار روایات قائم کی جائیں گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوںنے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے قرضوں میں کمی لائیں گے اور ہماری گورنمنٹ ایسی پالیسیاں ترتیب دے گی جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اوربے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کی حالتِ زار بہتر بنائی جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں