گستاخ خاکوں کیخلاف کو نیلا گنبد تا اسمبلی ہال تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالنے کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے عہدیداران و علماء کرام کااجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں وفاق المدارس لاہور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا مفتی عزیز الرحمن کی صدارت میں ہواجبکہ مہمان خصوصی جے یو آئی کے قا ئمقام مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان تھے۔اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا عبدالنعیم ،علامہ محمدممتازاعوان،مقاری ظہور الحق،مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقار،مولانا عبیدالرحمن معاویہ،مولانا پیرزبیر جمیل ودیگر علماء نے شرکت کی۔

اجلاس میں 7ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کا منکرین ختم نبوت ،فتنہ قادیانیت کو آئینی طورپر غیرمسلم اقلیت قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائیگاجس کے تحت لاہور سمیت پورے ملک میں حسب سابق تحفظ ختم نبوت کے عنوان پرمختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کیخلاف ملک بھر میں احتجاج اور یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائیگااور اس روز ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میںمرکزی جامع نیلا گنبد (انارکلی)سے مال روڈ پنجاب اسمبلی تک ایک بھرپور فقیدالمثال تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی جائیگی جسمیں ہزاروں غیور مسلمان شرکت کرینگے نیز ریلی سے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مرکزی دینی وسیاسی قیادت ۱ورممبران پارلیمنٹ خطاب کرینگے۔

مزید براں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی اور جمعةالمبارک کے اجتماعات پر ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں علماء و خطباء گستاخانہ شیطانی نمائش کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائینگی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں