پولیس کی کارروائی نقب زنی اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے 4ملزم گرفتار

پیر 20 اگست 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے نقب زنی اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے 4ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدکی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمدراشد ہدایت نے ڈی ایس پی سبز ہ زار سرکل تنویر احمد کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال سب انسپکٹر غلام رسول اور انچارج ستوکتلہ سب انسپکٹر محمد نواز معہ دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے نقب زنی ،موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان قبضہ سے 2لاکھ روپے نقدی،14عدد موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ملزمان اپنے طریقہ وارادت میںدن کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور گھروں کی ریکی کرتے اور رات کو موقع پا کر گھروں اور دوکانوں کے تالے اور کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہو جاتے اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں متعددبار جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ ٹائون شپ، گرین ٹائون، جوہر ٹائون، سبزہ زار، ہنجر وال، مصطفی ٹائون، چوہنگ اورستوکتلہ کے علاقوں میں نقب زنی اور موبائل چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں نقب زنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں