سابق نگران صوبائی وزیرسردار تنویر الیاس نے ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر کو یادگاری شیلڈ دی

پیر 20 اگست 2018 21:26

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سابق نگران صوبائی وزیر زراعت و خوراک سردار تنویر الیاس خان نے پیر کو محکمہ تعلقات عامہ ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب نبیلہ غضنفر سے ملاقات کی، ڈائریکٹر نیوز محمد رئوف، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،سابق نگران وزیرزراعت و خوراک سردار تنویر الیاس نے الیکشن 2018ء کے انعقاد کے موقع پر بہترین میڈیا مینجمنٹ ، نگران حکومت کے آئینی کردار کی تشہیر اور شفاف انداز میں انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا، انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر نے جدید ذرائع ابلاغ کے فروغ اور محکمہ میں پرنٹ و سوشل میڈیا سیل، کمپیوٹرائزڈ شعبہ اشتہارات اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سیل میں جدید سہولیات فراہم کیں جس کی وجہ سے میڈیا کو الیکشن کے انعقاد ، ووٹنگ کے عمل اور نتائج سے آگاہی کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ مستند معلومات کی آگاہی یقینی بنائی جا سکی، اس موقع پرسردار تنویر الیاس نے نگران حکومت کے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر اور پبلک ریلیشنگ آفیسر امجد کلیار کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں