نجم سیٹھی نے باعزت طریقہ سے استعفی دے کر درست فیصلہ کیا ، صادق محمد

پیر 20 اگست 2018 23:30

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نکالے جانے کی بجائے باعزت طریقہ سے استعفی دے کر درست فیصلہ کیا ہے اور اب وزیر اعظم عمران خان کو ایماندار سابق کرکٹرز کو بھی پی سی بی میں ذمہ داریاں دینی چاہئے ،اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی کو عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے قبل استعفی دینا چاہئے تھا ،نجم سیٹھی نے چانس لیا کہ شاید محمد شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوجائیں تو ان کی چیئرمین شپ بچ جائے لیکن ایسا نہ ہوسکا ، بالاخر نجم سیٹھی کو عمران خان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفی دینا پڑا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں