وزیر اعلی سردار عثمان بزدار حلف برداری کی تقریب میں پراعتماد دکھائی دیئے

ْسادگی اوربچت کی نئی مثال ، ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے،اسی گاڑی میں وزیر اعلی آفس آئے

پیر 20 اگست 2018 23:30

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دیئی- انہوں نے حلف اٹھانے کے قائمقام گورنر چودھری پرویز الہی سے مصافحہ کیا، وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر ہاؤس کے ہال میں مبارکباد یںدینے والوں سے گرمجوشی سے معانقہ اور مصافحہ کرتے رہے،گورنر ہاؤس کا ہال حلف مکمل ہونے کے بعد تالیوں سے گونج اٹھا، سابق نگران وزیر اعلی ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران وزراء نے بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی، سردار عثمان بزدار وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے لئے گورنر ہاؤس بغیر پروٹوکول اپنی ذاتی کار میں پہنچے ، بعد ازاں وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد ذاتی کار میں ہی وزیر اعلی آفس روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی۔ اس طرح وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سادگی اور بچت کی نئی مثال قائم کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں