ڈاکٹرالشیخ حسین آل شیخ کا خطبہ حج عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے ،مولانا عبد الخبیر آزاد

منگل 21 اگست 2018 00:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) خطیب امام بادشاہی مسجد لاہوروچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادنے میدان عرفات مکہ مکرمہ سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امسال ڈاکٹر الشیخ حسین بن عبد العزیز آل شیخ نے خطبہ حج دیا جس میں توحید اخلاق حسنہ ارکان اسلام و حدت امہ اور فریضہ حج کے بارے میں ارشاد فرمایا اورخطبہ حجة الوداع پر بھی روشنی ڈا لتے ہو ئے کہا کہ یہ وہ زرین اصول ہیں کہ جن پر ہم عمل پیرا ہوکر آگے بڑھنا ہے ،لاکھوں حجاج کرام نے میدان عرفات میں حج کی سعادت حاصل کی اورحجاج کرام اللہ تعالیٰ کے حضور دھاڑیں مار کر توبہ کررہے تھے ،خطبہ حج میںوحدت امہ اتحاد ویکجہتی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی ،جس پر لاکھوں لوگوں نے آمین کہا ، پاکستان کے استحکام اورسلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی ،اللہ تعالیٰ ہمارے ملک وطن عزیز پاکستان کوخوشحالی اور استحکام نصیب فرمائے آمین، واضح رہے کہ مولانا سید عبد الخبیر آزاد رابطہ العالم الاسلامی کی دعوت پر مکہ المکرمة حج کی ادائیگی کیلئے تشریف لے گئے،جہاں وہ رابطہ عالم اسلامی کے مہمان تھے ، فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی سربراہی و معیت میں علماء کرام وحجاج کرام کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اورعالم اسلام و خصوصا وطن عزیز پاکستان کی سلامتی استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ،اس سال دنیا بھر سے بلا امتیاز رنگ و نسل وقوم لاکھوں حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا ، میدان عرفات میں فرزندان توحید کا عجیب جذبہ و مناظر دیکھنے میں آئے ، جذبہ ایثار وقربانی ، اخوت و بھائی چارہ اورامت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کاعظیم منظر دیکھنے میں آیا ،جوکہ دنیا بھرع کیلئے پیغام ہے،مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے سعودی عرب کے مثالی حج انتظامات کو سراہتے ہوئے کہ کہ ہم صاحب السموء خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز،کراؤن پرنس ولی العہد الامیرمحمد بن سلمان حفظہ ا للہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان الشیخ نواف بن سعید المالکی کا بھی پاکستان میں حجاج کرام کی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وزارت حج کی طرف سے مثالی اقدامات پر حکومت پاکستان اور وزارت حج و مذہبی امور کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں