انسپکٹر جنرل آف موٹروے اینڈ نیشنل ہائی ویز نے محکمہ میں سادگی اور کفایت شعاری کو اپنانے کا حکم دیدیا

منگل 21 اگست 2018 01:50

انسپکٹر جنرل آف موٹروے اینڈ نیشنل ہائی ویز نے محکمہ میں سادگی اور کفایت شعاری کو اپنانے کا حکم دیدیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) انسپکٹر جنرل آف موٹروے اینڈ نیشنل ہائی ویز عامر ذوالفقار خان نے محکمہ میں سادگی اور کفایت شعاری کو اپنانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے اینڈ نیشنل ہائی ویز عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر محکمہ میں بچت پالیسی کے حوالے سے خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سینئر افسران اور ڈویژنل کمانڈرز کو حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موٹروے پولیس کے تمام افسران و ملازمین بچت پالیسی کو اپناتے ہوئے شاہانہ اخراجات سے گریز کریں ، عید کے روز بڑے کھانے کی تقریب میں سادگی کو اپنا شعار بناتے ہوئے افسران و ملازمین کے لئے ضیافت کی بجائے چائے اور بسکٹ سے تواضع کا اہتمام کیا جائے۔

مراسلے میں مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موٹروے اینڈ نیشنل ہائی ویز کے سینئر افسران عید کے روزپٹرولنگ ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمین کے ساتھ عید منائیں اور تمام ڈویژنل کمانڈرز اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ محکمہ کی تمام تقریبات میں بچت پالیسی اور کفایت شعاری پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں