پی سی بی آئین ، کسی کے عہدہ چھوڑ جانے پر قائم مقام چیئرمین کا عہدہ بورڈ کے الیکشن کمشنر کو مل جاتا ہے

منگل 21 اگست 2018 01:50

پی سی بی آئین ، کسی کے عہدہ چھوڑ جانے پر قائم مقام چیئرمین کا عہدہ بورڈ کے الیکشن کمشنر کو مل جاتا ہے
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پی سی بی آئین میں طریقہ کار کے مطابق کسی کے عہدہ چھوڑ جانے پر قائم مقام چیئرمین کا عہدہ بورڈ کے الیکشن کمشنر کو مل جاتا ہے، بعد ازاں خصوصی اجلاس بلاکر گورننگ بورڈ کے ارکان کی ووٹنگ سے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جاتا ہے، ریجنز و ڈیپارٹمنٹس کے 8 اور حکومتی نامزد کردہ دو ارکان ووٹنگ میں حصہ لیتے ہیں، حکومتی نامزد ارکان میں کوئی بھی پی سی بی کا سربراہ بننے کیلئے الیکشن لڑ سکتا ہے، وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ا پیغام میں وضاحت کی ہے کہ انہوں نے احسان مانی کو گورننگ بورڈ کا رکن نامزد کیا ہے،انہیں چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے الیکشن میں مقابلہ کرنا ہوگا، ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ ارکان کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک بھی ذاکر خان کو سونپ دیا گیا اور وہ رابطے میں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں