پی سی بی کے متوقع چیئرمین احسان مانی آئی سی سی کے صدر سمیت دیگر عہدوں پر اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں

منگل 21 اگست 2018 01:50

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پی سی بی کے متوقع چیئرمین احسان مانی آئی سی سی کے صدر سمیت دیگر عہدوں پر اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں ۔انہوں نے 1989سے لے کر 1996تک انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں پی سی بی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کیا ۔

(جاری ہے)

1996 اور 1999کے ورلڈ کپ کی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل تھے ،.1996میں وہ آئی سی سی کی مارکیٹنگ اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے اور 2002تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔ اس کے بعد وہ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے اور کئی کمیٹیوں کی بھی شامل ہوئے ،وہ 2003سے لے کر 2006تک آئی سی سی کے صدر بھی رہے ۔وہ راولپنڈی میں 29مارچ 1945کو پیدا ہوئے ۔وہ کلب اور کالج کی سطح پر کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں