وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شہباز شریف سے کرپشن ، لوٹ مار اور شعبدہ بازی میں واقعی کوئی مقابلہ نہیں‘ جمشید چیمہ

کئی دہائیوں سے نظر انداز جنوبی پنجاب سے رکن اسمبلی کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

منگل 21 اگست 2018 14:58

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شہباز شریف سے کرپشن ، لوٹ مار اور شعبدہ بازی میں واقعی کوئی مقابلہ نہیں‘ جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ لیگیوں کا یہ موقف بالکل درست ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان احمد بزدار کانام نہاد خادم اعلیٰ شہباز شریف سے کرپشن ، لوٹ مار اور شعبدہ بازی کرنے میں کسی طور پر کوئی مقابلہ نہیں،کئی دہائیوں سے نظر انداز ہونے والے جنوبی پنجاب سے رکن اسمبلی کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ، پی ٹی آئی سیاسی انتقام نہیں بلکہ بلا امتیاز احتساب کو فروغ دے گی اور اسی سے ہمارا ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میںمٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حقیقی جمہوریت میں اشرافیہ نہیں بلکہ پسے ہوئے طبقات کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن یہاں الٹا گنگا بہتی رہی ہے۔ مٹھی بھر اشرافیہ اور ان کے حواری امیر سے امتر تر جبکہ غریب دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ آج تک ایسا کونسا وزیر اعظم آیا ہے جس نے ایوان وزیر اعظم کی حقیقت بارے عوام کو اس طرح آگاہ کیا ہو۔ عمران خان پاکستان اور پسے ہوئے طبقات کا درد رکھتے ہیں اور انشااللہ قوم کی دعائوں سے انہیں کامیابیاں ہی ملیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب اور کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کے بعد ہی (ن) لیگ کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنا شروع ہو گیا ہے اس لئے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے لیکن عوام ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں