عید کے اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

منگل 21 اگست 2018 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے ملک بھر کے تمام علماء اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ عید کے اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ مسلم حکمران متحد ہو کر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے رکوانے کے لئے ہالینڈ پر مشترکہ دباؤ ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف بھرپورعوامی احتجاج تحفظ ناموس رسالت ریلی9 ستمبر 2018بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد نیلا گنبد تااسمبلی ہال مال روڈ لاہور میں نکالی جائیگی جسمیں تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ اورمرکزی قائدین وممبران پارلیمنٹ قیادت کریں گے۔

علماء وخطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ و عید الاضحی کے اجتماعات میں بھرپور احتجاج کریں اور مذمتی قراردادیں بھی منظور کروائیں اور عوام کو ناموس رسالت ریلی میں شرکت کی دعوت دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں