عیدالاضحی پر صفائی انتظامات کے حوالے سے یونین کونسلوں کی سطح پر کیمپس قائم

منگل 21 اگست 2018 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے عید الاضحی کی آمدسے قبل شہر میں صفائی انتظامات اور دیگر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ البیراک اس سال بھی شہریوں کو صاف ستھرا لاہور فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے فیلڈ میں اضافی مشینری اور وسائل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔عید سے دوروز قبل معمول کی 300 گاڑیوں کے علاوہ29اضافی گاڑیاں جبکہ ایک روز قبل 242 اضافی گاڑیاں فیلڈ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گی جبکہ عید کے ایام میں 804 اضافی گاڑیاںفیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف رہیں گی۔

یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں سینٹری ورکرز کو نئے یونیفارمز ، حفاظتی گلوز ، فیس ماسک اور2,36,700 کلو گرام چونااور 24,000 لیٹر فینائل فراہم کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر شہر کی مختلف مساجد اور عید گاہوں کے گردونواح میں مکینکل سویپنگ اور عرقِ گلاب سے واشنگ کرائی جارہی ہے ۔عید سے ایک روز قبل شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کرایا جائے گا۔ عید کی نماز سے قبل عید گاہوں، اما م بارگاہوں اور مساجد کے گردونواح میں صفائی آپریشن کے بعد چونے اور عرقِ گلاب کا چھڑکائو کیا جائے گا تا کہ نمازیوں کو صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔قربان گاہوں میں بھی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے عید کے تینوں دن ٹریکٹر لوڈرز اور ٹریکٹر ٹرالیاں تعینات رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں