ْشہباز شریف سے خورشید شاہ اور رضا ربانی کی ملاقات ،صدارتی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزدگ کرنے بارے باضابطہ آگاہ کیا

منگل 21 اگست 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ اور رضا ربانی نے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً صدارتی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شہباز شریف کو صدر کے عہدے کیلئے اعتزاز احسن کے نام کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو صدر کے انتخاب میں کامیابی کیلئے مضبوط اتحاد قائم کر کے مشاورت سے آگے بڑھنا ہوگا اور اسی سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عید الاضحی کے فوری بعد قومی اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں کااجلاس بلانے کے حوالے سے گفتگو اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں