شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور رضا ربانی کی ملاقات

صدارتی انتخابات پر مشاورت کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 21 اگست 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے ملاقات کی ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات میں صدارتی انتخابات پر مشاورت کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ 4ستمبر کو ہونیو الے صدارتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لایا جانے پر بات چیت پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کر چکی ہے۔ جبکہ ن لیگ کے اعتزاز احسن پر تحفظات کئے ۔ پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں