عید الاضحی کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری رہی،مسلمان اللہ کی راہ میں جا نور قربان کرتے رہے

جمعرات 23 اگست 2018 17:00

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی عیدالاضحی کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے رہے ، شہریوںنے عید بھرپور طریقے سے منانے کیلئے بنائے گئے پروگرامز پر عملدرآمد شروع کردیا۔

(جاری ہے)

شہریوںنے دعوتیں اڑانے کیلئے دوست احباب اور رشتہ داروں کے گھروںکیا اور دوسری طرف کچھ خواتین پرتکلف پکوان بنانے کامصروف رہیں ،اس کے علاوہ بچوںکی ضد کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہریوںنے پارکوں اور سیرگاہوں جیسے چڑیاگھر مینار پاکستان ،شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا رخ کیا اور لطف اندوز ہوتے رہے ۔

نوجوانوںنے باربی کیوچھتوں پر اور کسی نے بازار میں میلہ سجالیا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ بد پرہیزی اور لا پرواہی گیسٹرو کا باعث بن سکتی ہے ،انہوںنے کہاکہ کھانے سے قبل صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھویں اور کھانے میں سلاد ہمیشہ تازہ کٹا ہوا استعمال کریں،فریج سے نکلا ہوا کھانا اچھی طرح گرم کر کے کھائیں اور تازہ پکے ہوئے کھانے کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں