عید الاضحی کے موقع پربد پرہیزی اور لاپرواہی گیسٹرو کا باعث بن سکتی ہے،ڈاکٹر منیر احمد

گوشت کو دھو کر اور پکا کر کھانے،سبزیوں کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیرسے گیسٹرو سے بچا جا سکتا ہے،ڈی جی ہیلتھ سروسز

جمعرات 23 اگست 2018 17:00

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو قربانی کا گوشت زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چایئے کیونکہ بد پرہیزی اور لاپرواہی شہریوں میں گیسٹرو کا باعث بن سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر سال عید کے موقع پر ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی زیادہ تعداد گیسٹرو کا شکار ہوتی ہے۔

قربانی کے گوشت کو اچھی طرح دھو کر اور پکا کر کھانے،سبزیوں کا استعمال کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے سے گیسٹرو سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کھانے سے قبل صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھویں اور کھانے میں سلاد ہمیشہ تازہ کٹا ہوا استعمال کریں۔فریج سے نکلا ہوا کھانا اچھی طرح گرم کر کے کھائیں اور تازہ پکے ہوئے کھانے کو ترجیح دیں۔ ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پیٹ میں درد، بخار،دست،اسہال اور قے کا آنا گیسٹرو کی علامات ہو سکتی ہیں، لہذاگیسٹرو کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فورا قریبی سرکاری ہسپتال یا پھر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ گیسٹرو کے مریض او آر ایس کا زیادہ سے زیا دہ استعمال کریں ، اس سلسلے میں عید کے موقع پر ہسپتالوں میںمحکمہ صحت کی طر ف سے خصوصی اقدامات خصوصی کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں