پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں سرپلس اساتذہ کو دوسرے سرکاری سکولوں میں کھپانے کا فیصلہ

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں سرپلس اساتذہ کو دوسرے سرکاری سکولوں میں کھپانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں تعینات سرپلس اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلی ہیں بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ریشلائزیشن 2013ء کی پالیسی کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان اساتذہ کی اکھاڑ بچھا ڑ ان سکولوں سے کی جائیگی جہاں پر اساتذہ مطلوبہ تعداد سے زائد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں