مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید پانچ روز کی توسیع‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 14 ستمبر 2018 02:50

لاہور۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید پانچ روز کی توسیع کر دی جس کا با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے تینوں افراد کی 5روز کے لیے پیرول پررہائی کی درخواست کی تھی کیونکہ میت لندن سے واپس لانے اور تدفین میں کم از کم پانچ دن لگیں گے تاہم پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تینوں قیدیوں کو 12 گھنٹے کے لیے رہائی کی اجازت دی تھی۔

جس پر نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف‘ مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدرکی پے رول پر رہائی میں مزید5 دن اضافے کا فیصلہ پنجاب کابینہ نے کیااور سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں