اتحاد اور یگانگت کے ذریعے بڑے سے بڑے چیلنجز سے نمٹاجا سکتا ہے : میاں عثمان

ملک و قوم کے بہترین مفاد میں تنقید کے ذریعے اصلاح کے فرائض سر انجام دیں گے، ممبر مشاورتی کونسل مسلم لیگ ](ن)

ہفتہ 15 ستمبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت صرف مایوسی پھیلانے کی بجائے ملک کو آگے لے جانے کا روڈ میپ واضح کرے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں ،وفاق اور پنجاب میں جہازی سائز کابینہ کی تشکیل سے سادگی اور کفایت شعاری کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں عثمان نے کہا کہ اگر پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو حکومت کو اپنی آنکھوںں سے تعصب کی پٹی اتار کر کھلے دل اور ذہن کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کو فروغ دینا ہوگا ۔اتحاد اور یگانگت کے ذریعے بڑے بڑے سے چیلنجز سے نمٹاجا سکتا ہے اور پاکستانی قوم میں اس کی صلاحیت موجود ہے ۔

میاں عثمان نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے اور مسلم لیگ (ن) بطو راپوزیشن جماعت تنقید برائے تنقید کی بجائے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں تنقید کے ذریعے اصلاح کے فرائض سر انجام دے گی ۔ دھرنے دینے ، سول نا فرمانی کی تحریک چلانے اور لاک ڈائون کرنے کے برعکس پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایشوز پر بات کریں گے اورحکومت سے جواب طلبی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں