بیوی اور چار بچوں پر تیزاب پھینکنے کا الزام

انسدا د دہشتگردی خصوصی عدالت نے ملزم شفقات علی کے جسمانی ریمانڈ میں 19ستمبر تک توسیع کردی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے بیوی اور چار بچوں پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں ملوث ملزم شفقات علی کے جسمانی ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ مناواں پولیس نے بیوی نمرہ اور چار بچوں مرتضیٰ، سحر بانو، لیزا اور افشاں پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، دریں اثناء احتساب عدالت کے جج نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تیل کی خورد برد کے الزام میں 2 ملزموں دلبر اور قیصر عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں