پانچ سالہ بچے سے بد فعلی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) سیشن عدالت نے پانچ سالہ بچے سے بد فعلی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

وحد ت کالونی پولیس نے 2015ء میں پانچ سالہ بچے احمد جاوید سے بد فعلی کرنے اور قتل کے الزام میں محمد یعقوب کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے جرم ثابت ہونے پر محمد یعقوب کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں