حکمرانوں کے انتخابی نعروں اور عملی اقدامات میں کھلا تضاد ہے ‘ میاں عثمان

گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہر طبقے پربوجھ بڑھے گا ،واپس لیا جائے ‘ ممبر مشاورتی کونسل (ن) لیگ

منگل 18 ستمبر 2018 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے انتخابی نعروں اور عملی اقدامات میں کھلا تضاد ہے ،گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہر طبقے پربوجھ بڑھے گا اس لئے اسے فوری واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ حکومت میں آنے کے فوری بعد بجلی ، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیاجائے گا لیکن ایک ماہ میں ہی اس کے برعکس وقفے وقفے سے مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں ۔

بنیادی ضروریات بجلی ، گیس اور آٹے کی قیمتوں میں 40سے 60فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ میاں عثمان نے کہا کہ حکومت اپنے دعوئوں اور وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرے اور حالیہ دنوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم قیمتوںکو موجودہ سطح پر بر قرا رہنا دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے خزانہ خالی ہونے کا بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں