لاہور ‘سینٹرل عدالت میں متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی

منگل 18 ستمبر 2018 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سینٹرل عدالت کے سپیشل جج نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت چوبیس ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کوبھی عدالت میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں