لاہور ‘ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم

منگل 18 ستمبر 2018 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دے دیا اور پولیس حکام سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔سرکاری زمین پر جنریٹر، مرغیوں کے لیے پنجرہ تعمیر کر کے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں۔ درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں قائم کرنا آئیں(ن) کے آرٹیکل کی شقوں کے منافی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں اس لیے عدالت حمزہ شہباز کے گھر سے رکاوٹیں ختم کرانے کا حکم دے۔ درخواست پر مزید کارروائی 25 ستمبر کو ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں