لاہور‘15دینی جماعتوں کا فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے پر اتفاق

منگل 18 ستمبر 2018 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرکی نمائندہ تنظیم ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور اتحاد و بھائی چارے کی فیضا کو فروغ دینے کے ضمن میں سالانہ کل جماعتی امن کانفرنس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں پیر سلمان منیر سجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال شریف کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںملک کی قابل ذکر 15بڑی دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوںورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک مجلس احرار اسلام کے رہنما میاں محمد اویس،مولانا یوسف احرارتنظیم علمائو مشائخ اہلسنت کے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عبدالنعیم،علامہ عمر حیات جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد اشرف گجرجے یو پی کے پیر جمشید احمد نورانی جماعت اسلامی رہنما علامہ شفیع شاکر جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا محمد نعیم باد شاہ تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار الحسنین نقوی جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی جماعت نقشبندیہ کے امیر پیر طارق محمود نقشبندی عالمی تحریک دعوت الحق کے قاری محمد منسوب رحیمی اور چاروں مسالک اتحادعلماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم ،سعود اعظم صدیقی، علامہ عنایت حسین جعفری اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کل جماعتی امن کانفرنس میں 15مذہبی جماعتوں نے اپنا مسلک چھوڑو نہ اور دوسرے مسلک کو چھیڑونہ کا یکنوکاتی ایجنڈا اپناکر فرقہ واریت کے خاتمے پر اتفاق کیا اور اعلان کیا کہ ہم سب ملکرہرقسم کی انتہا پسندی ،فرقہ پرستی و گروح بندی کے یکسر خاتمہ کیلئے مشترکہ پروگرامز کے زریئے امن و اتحاد کو فروغ دینگے مذہبی رہنمائوں نے کہاکہ اسلام سراسر امن و سلامتی کا مذہب ہے اور تمام تر اسلامی تعلیمات سے بھی امن و اتحاداخوت و محبت کا درس ملتا ہے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایک خفیہ ہاتھ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیکر اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے ان حالات میں ہم سب کو متحد ہونا ہوگا جوہم سب کا دینی وملی اورقومی فرض ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں