طلبا و طالبات اور اساتذہ کا پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

منگل 18 ستمبر 2018 17:57

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) کازوے سکول‘ پاکستان منٹ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور باب العلم ہائی سکول‘ رائے ونڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ڈویژنل پبلک سکول‘ ٹائون شپ‘لاہور‘ہیرٹیج اسلامک سکول سسٹم‘ جوہر ٹائون‘لاہور‘شاہین کیمبرج‘بنگلہ تاج کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ ونڈالہ روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد441تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں